انڈونیشیا،یکم اپریل(ایجنسی) انڈونیشی ڈیزاسٹر مینیجمینٹ ادارے کے مطابق جاوا کے قریبی جزیرے میں گرنے والے مٹی کے تودے کی زد میں آ کر کم از کم گیاہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ حکام کا خیال ہے کہ دو درجن کے قریب افراد لاپتہ ہو گئے ہیں۔ ان افراد پر مٹی کے تودے
اُس وقت گرے جب یہ ایک کھیت میں ادرک کی کاشت میں مصروف تھے۔ مشرقی جاوا کے اِس گاؤں میں پولیس اور فوج کے اہلکار مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر کیچڑ ہٹانے کی کوشش میں مصروف ہیں تا کہ دوسرے دبے ہوئے افراد کو زندہ بچایا جا سکے۔ کم از کم تیس مکانات بھی مٹی تلے دب کر رہ گئے ہیں۔ مٹی کے تودے گرنے کی وجہ شدید باشوں کا تازہ سلسلہ ہے۔